Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 56. Al-Waaqia · Ayah 65

  1. لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾

    1. لَوْ نَشَآءُاگر ہم چاہیں
    2. لَجَعَلْنٰهُالبتہ ہم کردیں اس کو
    3. حُطَامًاریزہ ریزہ
    4. فَظَلْتُمْتو رہ جاؤ تم
    5. تَفَكَّهُوْنَتم باتیں بناتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم چاہیں تو اس کو ریزہ ریزہ کر چھوڑیں تو تم باتیں ہی بناتے رہ جائو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(لو نشاء لجعلنہ حطاما فظلتم تفکھون (65)۔ یعنی اس معاملے میں تمہاری بےبسی تو اس بات سے واضح ہے کہ ہم چاہیں تو تمہاری ہری بھری فصل کو، عین اس وقت جب کہ تم اپنی شاندار کامیابی پر پھولے نہ سما رہے ہو، کوئی باد تند بھیج کر یا ژالہ باری کر کے چشم زدن میں بالکل ریزہ ریزہ کر کے رکھ دیں، پھر تم باتیں ہی بناتے رہ جائو۔ لفظ (قفکھون) یہاں بطور طنز استعمال ہوا ہے، یعنی ایسی بد حواسی طاری ہو کہ کسی کی سمجھ میں نہ آئے کہ اس حادثہ کی کیا توجیہ کرے اور اپنے نقصان کا اندازہ دوسروں کو کس طرح کرائے، کوئی کچھ کہے کوئی کچھ آگے اس کی تفصیل آرہی ہے۔