Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 57. Al-Hadid · Ayah 5

  1. لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ﴿5﴾

    1. لَهٗاسی کے لیے ہے
    2. مُلْكُبادشاہت
    3. السَّمٰوٰتِآسمانوں کی
    4. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین کی
    5. وَاِلَى اللّٰهِاور اللہ ہی کی طرف
    6. تُرْجَعُلوٹائے جاتے ہیں
    7. الْاُمُوْرُسب کام
Translation · Tadabbur-e-Quran
آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور تمام امور کا مرجع اللہ ہی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(لہ ملک السموات والارض والی اللہ ترجع الامور) (5) یعنی اللہ تعالیٰ صرف ہر چیز سے واقف ہی نہیں ہے بلکہ عملاً تمام امور کا مرجع و ماویٰ بھی وہی ہے۔ سارے امور اسی کے حکم سے جاری ہوتے ہیں اور پھر ان سب کی رپورٹ اسی کے آگے پیش ہوتی ہے۔ اس کے کارندے جملہ ہدایات کے لیے اسی سے رجوع کرتے اور اپنی کارگزاریاں اسی کے حضور میں پیش کرتے ہیں۔ نہ کوئی اپنی صوابدید پر کچھ کرنے کا مجاز ہے اور نہ کوئی اس کے آگے مسئولیت سے بری ہے۔