Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 59. Al-Hashr · Ayah 17

  1. فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِی النَّارِ خَالِدَیْنِ فِیْهَا١ؕ وَ ذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِیْنَ۠ع﴿17﴾

    1. فَكَانَپس ہوا
    2. عَاقِبَتَهُمَآان دونوں کا انجام
    3. اَنَّهُمَابیشک وہ دونوں
    4. فِي النَّارِآگ میں
    5. خَالِدَيْنِوہ ہمیشہ رہیں گے
    6. فِيْهَا ۭاس میں
    7. وَذٰلِكَ جَزٰٓؤُااور یہ جزا، سزا
    8. الظّٰلِمِيْنَظالموں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس انجام کار دونوں ہی دوزخ میں ہمیشہ رہنے والے بن کر پڑیں گے۔ اور اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کا بدلہ یہی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(فکان عاقبتھما انھما فی النار خالدین فیھا وذلک جزوا الظلمین) (17)۔ یعنی جرم کو گزرنے کے بعد اس طرح اپنے کو بچانے اور دوسرے کو مہتم کرنے کی جو کوشش کی جاتی ہے اس کا فائدہ کسی فریق کو بھی نہیں پہنچتا بلکہ دونوں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں پڑتے اور اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والوں کا انجام یہی ہوا کرتا ہے۔ (1 ؎۔ قال مختلف معنوں میں آتا ہے، مثلاً کہنا، سمجھانا، اشارہ کرنا، دعوت دینا ابھارنا اور کسی اقدام پر آمادہ کرنا)۔