تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 164
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا وَّ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَیْءٍ١ؕ وَ لَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ اِلَّا عَلَیْهَا١ۚ وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى١ۚ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمْ مَّرْجِعُكُمْ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِیْهِ تَخْتَلِفُوْنَ﴿164﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اَغَيْرَکیا سوائے
- اللّٰهِاللہ
- اَبْغِيْمیں ڈھونڈوں
- رَبًّاکوئی رب
- وَّهُوَاور وہ
- رَبُّرب
- كُلِّ شَيْءٍہر شے
- وَاور
- لَا تَكْسِبُنہ کمائے گا
- كُلُّ نَفْسٍہر شخص
- اِلَّامگر (صرف)
- عَلَيْهَااس کے ذمے
- وَاور
- لَا تَزِرُنہ اٹھائے گا
- وَازِرَةٌکوئی اٹھانے والا
- وِّزْرَبوجھ
- اُخْرٰيدوسرا
- ثُمَّپھر
- اِلٰيطرف
- رَبِّكُمْتمہارا (اپنا) رب
- مَّرْجِعُكُمْتمہارا لوٹنا
- فَيُنَبِّئُكُمْپس وہ تمہیں جتلا دے گا
- بِمَاوہ جو
- كُنْتُمْتم تھے
- فِيْهِاس میں
- تَخْتَلِفُوْنَتم اختلاف کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پوچھو، کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رب بناؤں جب کہ وہی ہر چیز کا رب ہے اور ہر جان جو کمائی کرتی ہے وہ اسی کے کھاتے میں پڑتی ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہارا لوٹنا ہوگا پس وہ تمہیں بتائے گا وہ چیز جس میں تم اختلاف کرتے رہے ہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قُلْ اَغَيْرَ اللّٰهِ اَبْغِيْ رَبًّا وَّهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ الایہ۔ یہ اس اسلام اور اس سرفگندگی و سپردگی کی دلیل بیان ہوئی ہے جس کا اظہار اوپر والی آیت میں ہوا کہ جب اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا رب ہے تو میں آخر کس طرح اس کے سوا کسی اور کو رب بناؤ اور اپنی زندگی میں کسی اور کی شرکت تسلیم کروں ؟ ہر جان جو کمائی کرے گی اس کی ذمہ داری بہرحال اسی پر آنی ہے، کوئی دوسرا اس کے بوجھ کا اٹھانے والا نہیں بنے گا، خدا ہی کی طرف سب کا پلٹنا ہوگا، اور وہ ان سارے اختلافات کا فیصلہ سنائے گا جن میں آج تم مبتلا ہو۔