تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 65. At-Talaaq · Ayah 5
ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِ اَنْزَلَهٗۤ اِلَیْكُمْ١ؕ وَ مَنْ یَّتَّقِ اللّٰهَ یُكَفِّرْ عَنْهُ سَیِّاٰتِهٖ وَ یُعْظِمْ لَهٗۤ اَجْرًا﴿5﴾
- ذٰلِكَ اَمْرُ اللّٰهِیہ اللہ کا حکم ہے
- اَنْزَلَهٗٓاس نے نازل کیا ہے اس کو
- اِلَيْكُمْتمہاری طرف
- وَمَنْ يَّتَّقِ اللّٰهَاور جو ڈرے گا اللہ سے
- يُكَفِّرْ عَنْهُوہ دور کردے گا اس سے
- سَيِّاٰتِهٖاس کی برائیاں
- وَيُعْظِمْاور بڑا کردے گا
- لَهٗٓاس کے لیے
- اَجْرًااجر کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف اتارا ہے تو جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس سے اس کے گناہ دور کرے دے گا اور اس کے اجر کو بڑھائے گا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
۔ (ذلک امرا اللہ انزلہ الیکم ومن یتق اللہ یکفر عنہ سبیاتہ و یعظم لہ اجراء) (5)
یہ اوپر والے مضمون ہی کی مزید تاکید ہے کہ یہ اللہ کے احکام ہیں جو اس نے تمہاری طرف اتارے ہیں تو ان کو نہ گراں سمجھو، نہ ان کو حقیر جانو اور نہ یہ گمان کرو کہ وہ تم پر احکام اتار کر خود بےتعلق ہوجائے گا بلکہ وہ تمہاری مدد کرے گا اگر تم ان کو اٹھائو گے اور سزا بھی دے گا اگر ان کو پھینکنے کی کوشش کرو گے۔ (ومن یتق اللہ یکفرعنہ سیاتہ و یعظم لہ اجرا) یہ تسلی دی کہ اللہ کے جو بندے اپنی حد تک حدود الٰہی کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ عفو و در گزر کا معاملہ کرے گا۔ چھوٹی موٹی غلطیاں اور کو تاہیاں جو ان سے صادر ہوجائیں گی ان کو معاف کر دے گا اور ان کے نیکیوں کے اجر کو بڑھائے گا۔