تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 35
اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِیْنَ كَالْمُجْرِمِیْنَؕ﴿35﴾
- اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِيْنَکیا بھلا ہم کردیں مسلمانوں کو۔ فرماں بردار کو
- كَالْمُجْرِمِيْنَمجرموں کی طرح
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کے برابر کردیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
نیک اور بد میں امتیاز عدل الٰہی کا لازمی تقاضا ہے:
یہ دلیل بیان ہوئی ہے اس بات کی کہ کیوں خدا سے ڈرنے والوں کے لیے نعمت کے باغ ہوں گے۔ فرمایا کہ ایسا ہونا خدا کے عدل اور اس کی رحمت کا لازمی تقاضا ہے۔ ایسا نہ ہو تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ اس دنیا کے خالق کے نزدیک نیکو کار اور بدکار، وفادار اور غدار، بے ایمان اور ایمان دار دونوں یکساں ہیں۔ یہ بات بالبداہت اللہ تعالیٰ کی اعلیٰ صفات کے منافی ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس کی نظر میں نیک اور بد دونوں برابر ہوں۔