تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 22
فِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿22﴾
- فِيْ جَنَّةٍجنت میں
- عَالِيَةٍبلند
Translation · Tadabbur-e-Quran
ایک بلند وبالا باغ میں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
باغ بلند اور خوشے قریب: ’عَالِیَۃ‘ اور ’دَانِیَۃ‘ کے تقابل پر نظر رہے کہ باغ تو بلند ہوں گے لیکن ان کے پھل اور خوشے، جو اصل مطلوب ہیں، وہ نہایت قریب ہوں گے۔ اہل عرب کے باغوں میں کنارے کنارے کھجوروں کی قطاریں اور بیچ بیچ میں اناروں کے درخت اور انگوروں کی بیلیں ہوتی تھیں۔ ان کے لیے اس ’عَالِیَۃ‘ اور ’دَانِیَۃ‘ کے سمجھنے میں کوئی زحمت نہیں تھی۔ یوں بھی باغ کا نمایاں حسن یہی ہے کہ وہ بلندی پر ہو اور اس کے خوشے سروں پر لٹک رہے اور دسترس کے اندر ہوں۔