Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 29

  1. هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ﴿29﴾

    1. هَلَكَہلاک ہوگیا
    2. عَنِّيْمجھ سے
    3. سُلْطٰنِيَهْسلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا
Translation · Tadabbur-e-Quran
میرا اقتدار مجھ سے چھن گیا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ہَلَکَ عَنِّیْ سُلْطَانِیْہْ‘۔ ’ہَلَکَ‘ کے بعد ’عَنِّیْ‘ اس بات کا قرینہ ہے کہ ’ہَلَکَ‘ یہاں ’ذَھَبَ‘ یا ’بَعُدَ‘ کے مفہوم پر متضمن ہے۔ ’سُلْطَانٌ‘ کے معنی اقتدار کے ہیں یعنی وہ نہایت حسرت سے کہیں گے کہ وہ اقتدار بھی چھن گیا جس پر ہمیں ناز تھا اور جس کے گھمنڈ نے آج کے دن سے ہمیں اندھا بنائے رکھا۔