تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 48
وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ﴿48﴾
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- لَتَذْكِرَةٌالبتہ ایک نصیحت
- لِّلْمُتَّقِيْنَمتقی لوگوں کے لیے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ تو ایک یاددہانی ہے خدا سے ڈرنے والوں کے لیے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
رسول کو تسلی:
یعنی لا خیرے اور محروم القسمت قسم کے لوگ اگر اس عظیم رحمت کی قدر نہیں کر رہے تو یہ ان کی اپنی محرومی ہے۔ جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں وہ اس سے یاددہانی حاصل کرتے ہیں اور کریں گے اور وہی مقصود ہیں۔ یہ نعمت درحقیقت اللہ نے اتاری ہی انہی کے لیے ہے۔ اس میں پیغمبر ﷺ کے لیے تسلی ہے کہ اگر ناقدرے اس کی قدر نہیں کر رہے ہیں تو اس سے دل برداشتہ نہ ہو۔ آخر اس کی قدر کرنے والے بھی تو ہیں!