تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 51
وَ اِنَّهٗ لَحَقُّ الْیَقِیْنِ﴿51﴾
- وَاِنَّهٗاور بیشک وہ
- لَحَقُّ الْيَقِيْنِالبتہ حق ہے یقینی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور بیشک یہ ایک حق یقینی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یعنی یہ کوئی ہوائی بات نہیں بلکہ ایک حق یقینی ہے۔ یہ قرآن جس روز جزا و سزا سے خبردار کر رہا ہے وہ لازماً پیش آئے گا۔
ابتدائی آیات: ’الْحَاقَّۃُ ۵ مَا الْحَاقَّۃُ ۵ وَمَا اَدْرٰکَ مَا الْحَاقَّۃُ‘ (۱-۳) میں جو بات فرمائی ہے اسی کی یاددہانی سورہ کے خاتمہ پر ایک دوسرے اسلوب میں کر دی۔ گویا سورہ جس مضمون سے چلی تھی اسی کی یاددہانی پر ختم ہوئی۔ یہ اسلوب قرآن کی بیشتر سورتوں میں اختیار فرمایا گیا ہے اور یہ قرآن میں نظم کے وجود کی ایک واضح دلیل ہے۔