تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 119
Tafseerفَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَ انْقَلَبُوْا صٰغِرِیْنَۚ﴿119﴾
- فَغُلِبُوْاپس مغلوب ہوگئے
- هُنَالِكَوہیں
- وَانْقَلَبُوْااور لوٹے
- صٰغِرِيْنَذلیل
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اس وقت وہ مغلوب ہوئے اور ذلیل ہو کر رہ گئے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فَغُلِبُوْا هُنَالِكَ وَانْقَلَبُوْا صٰغِرِيْنَ۔ یہ بات صرف ساحروں سے متعلق نہیں بلکہ فرعون اور اس کے تمام اعیان و انصار سے متعلق ارشاد ہوئی ہے کہ وہ میدان مقابلہ سے ذلیل و خوار ہو کر لوٹے۔ قرآن میں دوسری جگہ یہ بات بیان ہوئی ہے کہ یہ مقابلہ ایک خاص میلہ کے دن، کھلے میدان میں ہوا تھا اور فرعون کی طرف سے اس امر کا خاص اہتمام کیا گیا تھا کہ اپنے آدمی زیادہ سے زیادہ تعداد میں اکٹھے ہو تاکہ اپنی فتح کا ڈنکا پوری دھوم سے بجایا جائے لیکن ایسی رسوائی ہوئی کہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔