Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 132

Tafseer
  1. وَ قَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا بِهٖ مِنْ اٰیَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا١ۙ فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِیْنَ﴿132﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہنے لگے
    2. مَهْمَاجو کچھ
    3. تَاْتِنَا بِهٖہم پر تو لائے گا
    4. مِنْ اٰيَةٍکیسی بھی نشانی
    5. لِّتَسْحَرَنَاکہ ہم پر جادو کرے
    6. بِهَااس سے
    7. فَمَاتو نہیں
    8. نَحْنُہم
    9. لَكَتجھ پر
    10. بِمُؤْمِنِيْنَایمان لانے والے نہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور کہتے ہیں کہ خواہ تم کیسی ہی نشانی ہمیں مسحور کرنے کے لیے لاؤ ہم تو تمہاری بات باور کرنے کے نہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقَالُوْا مَهْمَا تَاْتِنَا۔ یہ ان کا حتمی جواب نقل ہوا ہے کہ خواہ ہم پر جادو چلانے کے لیے تم کتنی ہی نشانیاں دکھاؤ ان چیزوں سے مرعوب کر ہم تمہاری بات ماننے والے نہیں ہیں۔