Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 171

  1. وَ اِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّةٌ وَّ ظَنُّوْۤا اَنَّهٗ وَاقِعٌۢ بِهِمْ١ۚ خُذُوْا مَاۤ اٰتَیْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّ اذْكُرُوْا مَا فِیْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۠ع﴿171﴾

    1. وَاِذْاور جب
    2. نَتَقْنَااٹھایا ہم نے
    3. الْجَبَلَپہاڑ
    4. فَوْقَهُمْان کے اوپر
    5. كَاَنَّهٗگویا کہ وہ
    6. ظُلَّةٌسائبان
    7. وَّظَنُّوْٓااور انہوں نے گمان کیا
    8. اَنَّهٗکہ وہ
    9. وَاقِعٌگرنے والا
    10. بِهِمْان پر
    11. خُذُوْاتم پکڑو
    12. مَآجو
    13. اٰتَيْنٰكُمْدیا ہم نے تمہیں
    14. بِقُوَّةٍمضبوطی سے
    15. وَّاذْكُرُوْااور یاد کرو
    16. مَا فِيْهِجو اس میں
    17. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    18. تَتَّقُوْنَپرہیزگار بن جاؤ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یاد کرو جب ہم نے ان کے اوپر پہاڑ کو معلوق کردیا گویا وہ سائبان ہے اور انہوں نے گمان کیا کہ وہ ان پر گرا ہی چاہتا ہے، پکڑو اس چیز کو جو ہم نے تم کو دی ہے مضبوطی سے اور یاد رکھو جو کچھ اس میں ہے تاکہ تم خدا کے غضب سے محفوظ رہو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاِذْ نَتَقْنَا الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ كَاَنَّهٗ ظُلَّـةٌ وَّظَنُّوْٓا اَنَّهٗ وَاقِعٌۢ بِهِمْ ۚ خُذُوْا مَآ اٰتَيْنٰكُمْ بِقُوَّةٍ وَّاذْكُرُوْا مَا فِيْهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ۔ اس آیت کی تفسیر بقرہ آیت 63 کے تحت گزر چکی ہے۔ یہ اس میثاق کی طرف اشارہ ہے جو یہود سے دامن کوہ میں کتاب پر مضبوطی سے قائم رہنے کے لیے لیا گیا تھا اور اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے اپنے جلال و جبروت کا بھی ان کو مشاہدہ کرایا تھا تاکہ وہ یاد رکھیں کہ جس خدا سے وہ عہد کر رہے ہیں وہ بےپناہ قوت وقدرت والا ہے لیکن انہوں نے اپنی خواہشات کے پیچھے ہر چیز کو بھلا دیا۔