Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 191

  1. اَیُشْرِكُوْنَ مَا لَا یَخْلُقُ شَیْئًا وَّ هُمْ یُخْلَقُوْنَ٘ۖ﴿191﴾

    1. اَيُشْرِكُوْنَکیا وہ شریک ٹھہراتے ہیں
    2. مَاجو
    3. لَا يَخْلُقُنہیں پیدا کرتے
    4. شَيْئًاکچھ بھی
    5. وَّهُمْاور وہ
    6. يُخْلَقُوْنَپیدا کیے جاتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا وہ ایسی چیزوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہیں کرتیں بلکہ وہ خود مخلوق ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اَيُشْرِكُوْنَ مَا لَا يَخْلُقُ شَـيْــــًٔـا وَّهُمْ يُخْلَقُوْنَ۔ وَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ لَهُمْ نَصْرًا وَّلَآ اَنْفُسَهُمْ يَنْصُرُوْنَ۔ یہ تعالیٰ اللہ عما یشرکون کے مضمون کی وضاحت ہے کہ خدا ہی سب کا خالق اور سب کا ناصر ہے تو ان چیزوں کو خدا کی خدائی میں شرک بنانے کا کیا تک ہے جو کسی چیز کو بھی خلق نہیں کرتی ہیں بلکہ خود مخلوق ہیں اور جو نہ تو ان کی کوئی مدد کرسکنے پر قادر ہیں اور نہ اپنی ہی کوئی مدد کرسکتی ہیں۔