Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 68

Tafseer
  1. اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ اَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِیْنٌ﴿68﴾

    1. اُبَلِّغُكُمْمیں تمہیں پہنچاتا ہوں
    2. رِسٰلٰتِپیغام (جمع)
    3. رَبِّيْاپنا رب
    4. وَاَنَااور میں
    5. لَكُمْتمہارا
    6. نَاصِحٌخیر خواہ
    7. اَمِيْنٌامین
Translation · Tadabbur-e-Quran
تمہیں اپنے رب کے پیام پہنچا رہا ہوں اور تمہارا دیانت دار ناصح ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اُبَلِّغُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّيْ وَاَنَا لَكُمْ نَاصِحٌ اَمِيْنٌ۔ ناصح کے ساتھ ’ امین ‘ کی صفت یہاں اسی طرح آئی ہے جس طرح سورة شعرا میں ہے۔ انی لکم رسول امین۔ امانت، خیانت کا ضد ہے۔ رسول کی ایک بڑی نمایاں صفت یہ ہوتی ہے کہ وہ امین ہوتا ہے۔ یعنی جو پیغام اس کے حوالہ کیا جاتا ہے وہ پوری امانت داری کے ساتھ اس کو پہنچاتا ہے۔ اس میں سر موُ کمی بیشی نہیں کرتا۔