تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 71. Nooh · Ayah 16
وَّ جَعَلَ الْقَمَرَ فِیْهِنَّ نُوْرًا وَّ جَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا﴿16﴾
- وَّجَعَلَ الْقَمَرَاور بنایا چاند کو
- فِيْهِنَّان میں
- نُوْرًانور
- وَّجَعَلَ الشَّمْسَاور بنایا سورج کو
- سِرَاجًاچراغ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور چاند کو ان کے اندر روشنی بنایا اور سورج کو چراغ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آسمانوں کے اندر کی دو نشانیوں کی طرف اشارہ:
’وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِیْہِنَّ نُوۡرًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا‘۔ آسمانوں کی طرف توجہ دلانے کے بعد ان کے اندر کی دو عظیم نشانیوں کی طرف توجہ دلائی کہ یہ خدا ہی ہے جس نے ان آسمانوں کے اندر چاند کو روشن اور سورج کو چراغ بنا کر رکھا ہے جن سے ان کے اندر اجالا ہوتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرت کے ساتھ ساتھ اس کی بے نہایت حکمت اور عالم گیر ربوبیت کی طرف بھی اشارہ ہے کہ اگر اس نے ان میں چاند کا دیا اور سورج کا چراغ نہ رکھا ہوتا تو یہ عالم ظلمات ہوتا۔ ان روشن نشانیوں کے بعد بھی جن کو آخرت ناممکن نظر آئے ان کی آنکھیں کوئی چیز بھی نہیں کھول سکتی۔ یہ امر یہاں واضح رہے کہ اس کائنات میں خدا کی رحمت اور ربوبیت کی جو نشانیاں ہیں وہ ایک روز عدل کے ظہور کو واجب کرتی ہیں۔ اس مسئلہ پر مفصل بحث اس کے محل میں گزر چکی ہے۔