Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 71. Nooh · Ayah 22

  1. وَ مَكَرُوْا مَكْرًا كُبَّارًاۚ﴿22﴾

    1. وَمَكَرُوْااور انہوں نے چال لی
    2. مَكْرًاایک چال
    3. كُبَّارًابہت بڑی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور انہوں نے بڑی بڑی چالیں چلیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’کُبَّارٌ‘ مبالغہ ہے ’کَبِیْرٌ‘ کا۔ یعنی اپنے استکبار کے سبب سے میری دعوت کو شکست دینے، اپنے عوام کو مجھ سے برگشتہ کرنے اور میرے خلاف بھڑکانے کے لیے انھوں نے بڑی بڑی چالیں چلیں۔ ان چالوں کی یہاں کوئی تفصیل نہیں ہے لیکن ان کو سمجھنا دشوار نہیں ہے۔ ہر زمانے کے مستکبرین لوگوں کو حق سے برگشتہ کرنے کے لیے جس طرح کی چالیں چلتے ہیں ان کو سامنے رکھ کر قوم نوح کی چالوں کا بھی نہایت آسانی سے اندازہ کیا جا سکتا ہے۔