تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 13
وَّ بَنِیْنَ شُهُوْدًاۙ﴿13﴾
- وَّبَنِيْنَاور بیٹے
- شُهُوْدًاسامنے حاضر رہنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور بیٹے دیے حاضر باش
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَبَنِیْنَ شُہُوۡدًا‘۔ مال کے ساتھ اللہ نے اس کو بیٹے بھی دیے جو ہر مجلس، ہر مقام اور ہر محاذ پر اس کے ساتھ کھڑے ہونے والے اور اس کے پھیلے ہوئے کاروبار میں اس کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ قبائلی زندگی میں خاندانی عصبیت و جمعیت کو بڑی اہمیت حاصل رہی ہے۔ مدافعت و مقابلہ کا تمام تر انحصار اس پر تھا۔ قوم و قبیلہ میں سرداری کا مقام اسی کو حاصل ہوتا جس کے بیٹے زیادہ اور کنبہ بڑا ہو اور بیٹے ایسی صلاحیت و قابلیت رکھنے والے ہوں کہ ہر ضرورت کے موقع پر باپ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہو سکیں۔ لفظ ’شُہُوۡد‘ اسی پہلو کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔