تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 15
ثُمَّ یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَۗۙ﴿15﴾
- ثُمَّ يَطْمَعُپھر وہ طمع کرتا ہے
- اَنْ اَزِيْدَکہ (اور) زیادہ دوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر وہ یہ توقع رکھتا ہے کہ میں اس کے لئے اور زیادہ کر دوں گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ثُمَّ یَطْمَعُ أَنْ أَزِیْدَ‘۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے اس فضل و انعام کا حق تو یہ تھا کہ وہ اپنے رب کا شکرگزار و فرماں بردار بندہ بنتا لیکن ہوا یہ کہ وہ نعمتیں پا کر اکڑنے اور اترانے والا بن گیا۔ جب اس کو ڈرایا جاتا ہے کہ اس زندگی کے بعد ایک ایسا دن بھی آنے والا ہے جو ناشکروں اور کافروں کے لیے نہایت سخت ہو گا تو وہ دعویٰ کرتا ہے کہ اگر فی الواقع کوئی ایسا دن آیا تو اس دن وہ اس سے بھی زیادہ پائے گا جو اس کو یہاں حاصل ہے۔