Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 35

  1. اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِۙ﴿35﴾

    1. اِنَّهَا لَاِحْدَى الْكُبَرِبیشک یہ ایک ہے بڑی (آفت)
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہ یہ ماجرا ان بڑے ماجروں میں سے ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ مذکورہ بالا قسموں کا مقسم علیہ ہے۔ یعنی قرآن کی یہ آیات جو دوزخ کے ہول سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے نازل کی گئی ہیں، ہنسی مذاق کی چیز نہیں ہیں بلکہ اس کائنات کے عظیم احوال و حوادث میں سے ہیں۔ بدقسمت ہیں وہ لوگ جو ان سے سبق حاصل کرنے کے بجائے ان کو اپنے مذاق کا موضوع بنائیں۔