تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 11
كَلَّا لَا وَزَرَؕ﴿11﴾
- كَلَّاہرگز نہیں
- لَا وَزَرَنہیں کوئی بچاؤ
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، کہیں پناہ نہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ جواب ہو گا ان کے قول ’اَیْنَ الْمَفَرُّ‘ کا۔ یعنی وہ پکاریں گے کہ اب کہاں بھاگیں! ان کو جواب ملے گا کہ ہرگز نہیں، اب کوئی ٹھکانا اور بھاگنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس دن تیرے رب ہی کی طرف سب کا ٹھکانا ہوگا۔ دوسری تمام راہیں فرار کی اس دن بند ہو جائیں گی۔