تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 76. Al-Insaan · Ayah 11
فَوَقٰىهُمُ اللّٰهُ شَرَّ ذٰلِكَ الْیَوْمِ وَ لَقّٰىهُمْ نَضْرَةً وَّ سُرُوْرًاۚ﴿11﴾
- فَوَقٰىهُمُپس انہیں بچالیا
- اللّٰهُاللہ نے
- شَرَّبُرائی
- ذٰلِكَ الْيَوْمِاس دن
- وَلَقّٰىهُمْاور انہیں عطا کی
- نَضْرَةًتازگی
- وَّسُرُوْرًااور خوش دلی
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو اللہ نے ان کو اس دن کی آفت سے بچایا اور ان کو تازگی اور سرور سے نوازا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان کا صلہ بیان ہوا کہ چونکہ وہ اس ’عبوس‘ اور ’قمطریر‘ دن سے اندیشہ ناک رہے اور اس کی آفتوں سے محفوظ رہنے کے لیے اپنا محبوب مال انھوں نے خرچ کیا اس وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کو اس کی آفتوں سے محفوظ رکھے گا اور اس دن جب سب کے چہرے اترے ہوئے ہوں گے ان کے چہرے ہشاش بشاش اور مسرور ہوں گے۔