تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 17
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْاٰخِرِیْنَ﴿17﴾
- ثُمَّپھر
- نُتْبِعُهُمُہم انکے پیچھے چلاتے ہیں
- الْاٰخِرِيْنَپچھلوں کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر ان کے پیچھے پچھلوں کو نہیں لگاتے رہے ہیں ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ثُمَّ نُتْبِعُہُمُ الْآخِرِیْنَ‘۔ میں میرے نزدیک فعل ناقص محذوف ہے۔ اس حذف کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ اگلوں کے بعد ان کی روش کی تقلید کرنے والے پچھلوں کو بھی ہم برابر ان کے پیچھے لگاتے رہے ہیں۔ سنت الٰہی کا یہ تسلسل اس بات کی دلیل ہے کہ اس متواتر سنت میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہی پہلے ہوا ہے اور یہی آئندہ ہو گا اور یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ اللہ کے رسولوں نے جس فیصلہ کے دن یعنی آخرت سے لوگوں کو ڈرایا ہے وہ بھی لازماً ظہور میں آ کے رہے گا۔