تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 39
فَاِنْ كَانَ لَكُمْ كَیْدٌ فَكِیْدُوْنِ﴿39﴾
- فَاِنْپھر اگر
- كَانَہے
- لَكُمْتمہارے پاس
- كَيْدٌکوئی داؤ
- فَكِيْدُوْنِتو تم مجھ پر داؤ کرلو
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو تمہارے پاس کوئی دائو ہے تو وہ ہم سے کردیکھو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’فَإِنْ کَانَ لَکُمْ کَیْدٌ فَکِیْدُوۡنِ‘۔ یعنی دنیا میں تو تم نے ہمارے رسول کو شکست دینے کے لیے بڑی بڑی چالیں چلیں۔ اگر کوئی اور چال باقی رہ گئی ہو تو وہ بھی آزما دیکھو۔ یہاں تمہارے اگلے پچھلے سب موجود ہیں۔ اگر وہ مدد کریں تو ان کی مدد بھی حاصل کرو۔
یہاں اس امر پر نگاہ رہے کہ رسول کے انذار کی تکذیب کے لیے کفار نے جو کوششیں کیں ان کو اللہ تعالیٰ نے ’کَیْدٌ‘ یعنی چال سے تعبیر فرمایا۔ اس کی وجہ، جیسا کہ ہم بار بار واضح کر چکے ہیں، یہ ہے کہ اس راہ میں ان کی ساری بھاگ دوڑ محض اپنی سیادت کو بچانے کے لیے تھی۔ وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ پیغمبر ﷺ کی بات حق ہے لیکن اپنی نفس پرستی اور انانیت کے سبب سے اس کے قبول کرنے پر وہ تیار نہیں ہوئے بلکہ طرح طرح کے شبہات و اعتراضات ایجاد کر کے اپنے عوام کو انھوں نے یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ وہ جو کر رہے ہیں دلیل کے ساتھ کر رہے ہیں اور ان کا مقصود اپنے آبائی دین کا تحفظ ہے۔ حالانکہ یہ محض ان کی چال تھی۔