تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 41
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ ظِلٰلٍ وَّ عُیُوْنٍۙ﴿41﴾
- اِنَّبیشک
- الْمُتَّقِيْنَپرہیزگار (جمع)
- فِيْ ظِلٰلٍسایوں میں
- وَّعُيُوْنٍاور چشموں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اللہ سے ڈرنے والے سایوں ‘ چشموں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
متقیوں کا انعام:
اس یوم الفصل میں مجرموں کا جو فیصلہ ہو گا وہ اوپر کی آیات میں بیان ہوا کہ وہ ایک ایسی آگ کی طرف بھیجے جائیں گے جس کا دھواں ان کو ہر طرف سے گھیر لے گا۔ ان کے مقابل میں ان متقیوں کا انعام و اکرام بیان ہو رہا ہے کہ وہ سایوں، چشموں اور اپنی پسند کے میووں میں ہوں گے۔ اس اسلوب بیان میں جب نعمتوں کا بیان ہوتا ہے تو اس سے مقصود یہ ظاہر کرنا ہوتا ہے کہ یہ نعمتیں ان کو ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہوں گی۔ قرآن میں بھی یہ اسلوب جگہ جگہ استعمال ہوا ہے اور کلام عرب میں بھی اس کی مثالیں بکثرت ملتی ہیں۔