Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 10

  1. وَّ جَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًاۙ﴿10﴾

    1. وَّجَعَلْنَااور بنایا ہم نے
    2. الَّيْلَرات کو
    3. لِبَاسًالباس/ پردہ پوش
Translation · Tadabbur-e-Quran
رات کو تمہارے لئے پردہ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَّجَعَلْنَا الَّیْلَ لِبَاسًا‘۔ رات کو تمہارے لیے لباس بنایا۔ رات کے لباس ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح لباس آدمی کو اپنے اندر چھپا لیتا اور سکون و اطمینان بخشتا ہے اسی طرح شب کی چادر بھی اس کو اپنے اندر چھپا لیتی ہے جس سے وہ خلل انداز ہونے والی چیزوں سے محفوظ ہو کر سکون حاصل کرتا اور ازسرنو میدان عمل میں اترنے کے لیے صلاحیت بہم پہنچاتا ہے۔