تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 15
لِّنُخْرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّ نَبَاتًاۙ﴿15﴾
- لِّنُخْرِجَ بِهٖتاکہ ہم نکالیں اس کے ساتھ
- حَبًّا وَّنَبَاتًاغلہ اور نباتات
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہ اس کے ذریعہ سے اگائیں غلہ اور نباتات
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’لِّنُخْرِجَ بِہ حَبًّا وَّنَبَاتًا وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا‘۔ فرمایا کہ آسمانوں سے یہ بارش ہم اس لیے برساتے ہیں کہ اس سے تمہارے لیے غلے اور تمہارے مویشیوں کے لیے گھاس اور سبزے اگائیں اور مزید برآں گھنے باغ۔