تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 17
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِیْقَاتًاۙ﴿17﴾
- اِنَّبیشک
- يَوْمَ الْفَصْلِفیصلے کا دن
- كَانَ مِيْقَاتًاہے مقرر
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک فیصلہ کے دن کا وقت منفرد ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ کَانَ مِیْقَاتًا‘۔ یہ اوپر کی ساری بحث و تفصیل کا خلاصہ سامنے رکھ دیا ہے کہ یہ اہتمام ربوبیت اور آسمان سے لے کر زمین تک یہ انتظام پرورش صاف گواہی دے رہا ہے کہ جس پروردگار نے یہ سب کچھ کیا ہے وہ انسان کو غیر مسؤل نہیں چھوڑے گا بلکہ لازماً ایک فیصلہ کا دن اس نے مقرر کر رکھا ہے جس میں وہ سب کو جمع کر کے فیصلہ کرے گا کہ کس نے اس کی ربوبیت کا حق پہچانا اور کس نے اس کی ناقدری کی۔ پھر ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق جزا یا سزا دے گا۔
یہاں یہ آیت اس طرح آئی ہے گویا یہ یوم الفصل اس کائنات کے نظام کے اندر سے خود اپنی منادی کر رہا ہے۔ بدقسمت ہیں وہ لوگ جو اس کو سن نہیں رہے ہیں۔ سعدیؒ نے کیا خوب بات کہی ہے:ع
ابر و باد و مہ و خورشید و فلک درکارند
تاتو نانے بکف آری و بغفلت نہ خوری