Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 78. An-Naba · Ayah 31

  1. اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًاۙ﴿31﴾

    1. اِنَّ لِلْمُتَّقِيْنَبیشک متقی لوگوں کے لئے
    2. مَفَازًاکامیابی ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک خدا ترسوں کے لئے فائزالمرامی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قیامت سے ڈرنے والوں کا صلہ: سرکشوں اور باغیوں کے انجام کے بعد یہ متقیوں کا صلہ بیان ہوا ہے تاکہ تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے آ جائے۔ فرمایا بے شک ان لوگوں کے لیے اس دن بڑی فیروز مندی و کامیابی ہے جنھوں نے روز جزا و سزا سے ڈرتے ہوئے زندگی گزاری۔ یہ حقیقت یہاں ملحوظ رہے کہ زندگی کو جادۂ مستقیم پر استوار رکھنے والی چیز خوف آخرت ہی ہے۔ جس کے اندر یہ ہے وہ متقی ہے اور جس کا سینہ اس خوف سے خالی ہے اس کے اندر شیطان اپنا مسکن بنا لیتا ہے اور وہ خدا کی نافرمانی بالکل بے خوف ہو کر کرتا ہے۔