Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 45

  1. اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ یَّخْشٰىهَاؕ﴿45﴾

    1. اِنَّمَآبیشک
    2. اَنْتَ مُنْذِرُتو خبردار کرنے والا ہے
    3. مَنْ يَّخْشٰىهَااس کو جو ڈرتا ہو اس سے
Translation · Tadabbur-e-Quran
، تم تو بس ان لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے والے ہو جو اس سے ڈریں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
جو لوگ قیامت کو دیکھ کر اس کو ماننا چاہتے ہیں ان کی ذمہ داری تمہارے اوپر نہیں ہے۔ ان کو ان کے حال پر چھوڑو۔ تمہارا انذار صرف انہی پر کارگر ہو گا جو دلائل کی روشنی میں اس کو بن دیکھے ماننے اور اس سے ڈرنے کے لیے تیار ہوں۔