Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 31

  1. وَ اِذَا تُتْلٰى عَلَیْهِمْ اٰیٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَآءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَاۤ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ﴿31﴾

    1. وَاِذَااور جب
    2. تُتْلٰىپڑھی جاتی ہیں
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. اٰيٰتُنَاہماری آیات
    5. قَالُوْاوہ کہتے ہیں
    6. قَدْ سَمِعْنَاالبتہ ہم نے سن لیا
    7. لَوْ نَشَآءُاگر ہم چاہیں
    8. لَقُلْنَاکہ ہم کہہ لیں
    9. مِثْلَمثل
    10. هٰذَآاس
    11. اِنْنہیں
    12. هٰذَآیہ
    13. اِلَّآمگر (صرف)
    14. اَسَاطِيْرُقصے کہانیاں
    15. الْاَوَّلِيْنَپہلے (اگلے)
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جب ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتیں، کہتے، بس سن لیا، اگر ہم چاہیں ہم بھی ایسا ہی کلام یش کردیں۔ یہ تو بس اگلوں کے فسانے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَاِذَا تُتْلٰى عَلَيْهِمْ اٰيٰتُنَا قَالُوْا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاۗءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هٰذَآ ۙ اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ۔ وَاِذْ قَالُوا اللّٰهُمَّ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ اَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ ، یہ مضمون انعام آیت 92 میں بھی گزر چکا ہے، یہاں یہ آیتیں یہ واضح کرنے کے لیے آئی ہیں کہ قریش کی طرف سے برابر خدا کو کس طرح کے چیلنج پر چیلنج دیے جا رہے تھے اور پیغمبر کو زچ کرنے کے لیے کیا کیا شیخیاں بگھاری جا رہی تھیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے چیلنج کے جواب میں ان پر عذاب نہیں بھیجا جس سے ان کی جسارت بڑھتی گئی اور وہ اپنے باطل کو حق باور کرانے کے لیے اور بھی زیادہ دلیر ہوگئے۔ وہ اپنی رعونت کے باعث یہ نہ سمجھ سکے کہ ان اس پیہم مطالبہ کے باوجود کہ اِنْ كَانَ هٰذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَاَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاۗءِ ، ہم نے اب تک ان کو کیوں ڈھیل دی، آج وہ سوال کا واضح جواب سن لیں