Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 51

  1. ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۙ﴿51﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. بِمَابدلہ جو
    3. قَدَّمَتْآگے بھیجے
    4. اَيْدِيْكُمْتمہارے ہاتھ
    5. وَاَنَّاور یہ کہ
    6. اللّٰهَاللہ
    7. لَيْسَنہیں
    8. بِظَلَّامٍظلم کرنے والا
    9. لِّلْعَبِيْدِبندوں پر
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ تمہارے اپنے ہی ہاتھوں کی کرتوت ہے اور اللہ بندوں پر ذرا بھی ظلم کرنے والا نہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ہر ایک کے آگے اس کے اپنے اعمال پیش ہوں گے : ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَيْدِيْكُمْ وَاَنَّ اللّٰهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيْدِ۔ یعنی ان کے سامنے یہ انہی کے ہاتھوں کی کرتوت رکھی جائے گی۔ جو بِس بھری فصل انہوں نے دنیا میں بوئی، سینچی اور پروان چڑھائی اسی کا حاصل ان کے سامنے آئے گا۔ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کوئی ظلم و ناانصافی نہیں کرے گا۔ وہ اپنے بندوں کے ساتھ رتی بھر ظلم کا بھی روادار نہیں۔ اس کا قانون اور عدل بےلاگ ہے۔ ہر شخص جو کرے گا وہی بھرے گا۔