تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 80. Abasa · Ayah 42
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ۠ع﴿42﴾
- اُولٰٓئِكَیہی لوگ
- هُمُوہ ہیں
- الْكَفَرَةُجو کافر ہیں
- الْفَجَرَةُجو فاجر ہیں/ بدکار ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہی کافرو نابکارہوں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ‘۔ یہ آخر میں ان کی فرد قرار داد جرم کی طرف اجمالی اشارہ ہے کہ ان کا یہ حشر اس وجہ سے ہو گا کہ یہ خدا کے ناشکرے اور اس کے باغی و نافرمان رہے ہیں۔