تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 2
وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْ۪ۙ﴿2﴾
- وَاِذَا النُّجُوْمُاور جب ستارے
- انْكَدَرَتْماند پڑجائیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ستارے بےنور ہوجائیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ستاروں کا حال:
’اِنْکِدَارٌ‘ کے معنی دھندلے ہو جانے اور ماند پڑ جانے کے ہیں۔ یہاں اس سے مراد ستاروں کا بے نور ہو جانا ہے۔ ظاہر ہے کہ جب سورج ہی کی بساط لپیٹ دی جائے گی تو اس کے نظام سے وابستہ جتنے بھی بلب اور قمقمے ہیں وہ سب آپ سے آپ بے نور ہو جائیں گے۔