Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 19

  1. یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. لَا تَمْلِكُمالک نہ ہوگا
    3. نَفْسٌکوئی شخص
    4. لِّنَفْسٍکسی شخص کے لئے
    5. شَيْئًا ۭکچھ
    6. وَالْاَمْرُاور حکم
    7. يَوْمَئِذٍاس دن
    8. لِّلّٰهِاللہ کے لئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے لئے کچھ نہ کرسکے گی۔ معاملہ اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
سوال چونکہ جواب کے لیے نہیں بلکہ صرف اس دن کے ہول کا تصور پیدا کرنے کے لیے تھا اس وجہ سے جواب کا انتظار کیے بغیر خود ہی جواب دے دیا کہ اس دن کوئی جان کسی دوسرے کے کام آنے والی نہیں بنے گی۔ سارا اختیار و اقتدار اس دن صرف اللہ وحدہ لاشریک ہی کے ہاتھ میں ہو گا۔ اس دن کوئی کسی کو کوئی نفع نہ پہنچا سکے گا۔ جن کو خدا کا شریک و شفیع سمجھا گیا اور اس امید پر ان کی عبادت کی گئی کہ وہ اپنے پوجنے والوں کو خدا کی پکڑ سے بچا لیں گے وہ سب اس دن ہوا ہو جائیں گے۔