تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 18
كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْاَبْرَارِ لَفِیْ عِلِّیِّیْنَؕ﴿18﴾
- كَلَّآہرگز نہیں
- اِنَّبیشک
- كِتٰبَاعمال نامہ
- الْاَبْرَارِنیک لوگ
- لَفِيْ عِلِّيِّيْنَالبتہ علیین میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہرگز نہیں، بیشک اچھوں کے اعمالنامے علیین میں ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’عِلِّیُّوْنَ‘ کی تحقیق:
’کَلَّا‘ یہاں بھی اسی طرح مکذبین قیامت کے زعم باطل کی تردید کے لیے ہے جس طرح آیت ۷ میں ہے۔ یعنی نیک و بد ہرگز یکساں نہیں ہوں گے بلکہ بدکاروں کے لیے جس طرح الگ رجسٹر اور الگ دفتر ہو گا اسی طرح نیکو کاروں اور وفاداروں کے لیے الگ رجسٹر اور الگ دفتر ہو گا۔ان کے اعمال نامے ’عِلِّیِّیْنَ‘ میں ہوں گے۔