تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 4
وَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ﴿4﴾
- وَاَلْقَتْاور نکال ڈالے گی
- مَاجو
- فِيْهَااس میں
- وَتَخَلَّتْاور خالی ہوجائے گی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور وہ اپنے اندر کی چیزیں باہر ڈال کر فارغ ہوجائے گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْ‘ کے اسلوب بیان سے یہ بات بھی نکلتی ہے کہ زمین ان چیزوں کے بوجھ سے اسی طرح بوجھل ہے جس طرح ایک حاملہ اپنے حمل سے بوجھل ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ اس بوجھ سے فارغ ہونے میں وہی راحت و فراغت محسوس کرے گی جو ایک حاملہ حمل کے بعد محسوس کرتی ہے۔