Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 85. Al-Burooj · Ayah 17

  1. هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْجُنُوْدِۙ﴿17﴾

    1. هَلْکیا
    2. اَتٰىكَتجھ تک آئی (پہنچی)
    3. حَدِيْثُبات
    4. الْجُنُوْدِلشکر (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
تجھے لشکروں کی خبر پہنچی ہے ؟
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تاریخ سے بعض مثالوں کا حوالہ: انہی حقائق کو ثابت کرنے کے لیے جو اوپر مذکور ہوئے، یہ تاریخ کی بعض مثالوں کی طرف اشارہ فرما دیا۔ خدا کی پکڑ میں آنے والی جن قوموں کی سرگزشت قرآن نے سنائی ہے ان میں قوم ثمود اور فرعون کے جبر و ظلم اور طغیان و فساد کا ذکر خاص اہتمام سے فرمایا ہے۔ قریش کے لیڈروں پر ان دونوں قوموں کی عظمت و شوکت کی بڑی دھاک تھی۔ ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دیکھ لو، جب خدا نے ان کو پکڑا تو چشم زدن میں وہ صفحۂ ہستی سے مٹ گئے اور کوئی ان کو بچانے والا نہ بن سکا!