تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 15
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًاۙ﴿15﴾
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- يَكِيْدُوْنَتدبیر کرتے ہیں
- كَيْدًاتدبیر
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ چل رہے ہیں ایک چال
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
پیغمبر صلعم کو تسلی:
یہ پیغمبر ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ تمہارے انذار کا مذاق اڑانے کے لیے لوگ جو سخن سازیاں کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ان کے دل میں فی الواقع کچھ شبہات ہیں جو کسی جواب یا کوئی معجزہ دکھا دینے سے دور ہو جائیں گے۔ یہ شبہات محض حقیقت سے فرار کے لیے گھڑے جا رہے ہیں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ نہ یہ خود تمہاری بات مانیں نہ اپنے عوام کو ماننے دیں تاکہ ان کی سیادت قائم رہے اور اپنی جن خواہشوں کی پیروی کر رہے ہیں بدستور ان کی پیروی کرتے رہیں۔