تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 86. At-Taariq · Ayah 9
یَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
- يَوْمَدن
- تُبْلَىجانچے جائیں گے
- السَّرَآئِرُراز
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس دن ساری چھپی باتیں پرکھی جائیں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آخرت کے احتساب کی نوعیت:
اس دن جس طرح کے احتساب سے لوگوں کو سابقہ پیش آئے گا یہ اس کا بیان ہے۔ فرمایا کہ اس دن مخفی باتیں بھی جانچی اور پرکھی جائیں گی۔ یعنی صرف ظاہری اقوال و اعمال ہی زیربحث نہیں آئیں گے بلکہ مخفی اعمال، دلوں کے کھوٹ اور نیتوں کے فساد بھی پرکھے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے پاس ایسے آلات ہیں جو مخفی سے مخفی گوشوں میں کیے ہوئے اعمال و اقوال کا بھی کھوج لگا لیں گے، اور ہر عمل کو پرکھ کر بتا دیں گے کہ کس کے اندر کتنا کھوٹ ہے اور کتنا اخلاص۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ اس دن آدمی کے اعضاء و جوارح بھی ان تمام اعمال کی گواہی دیں گے جو انسان نے کیے ہوں گے۔ تو جب اعضاء و جوارح بھی گواہ بن کر اٹھ کھڑے ہوں گے تو کسی راز کے راز رہنے کا کیا امکان باقی رہا۔