Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 8

  1. وَ نُیَسِّرُكَ لِلْیُسْرٰىۚۖ﴿8﴾

    1. وَنُيَسِّرُكَاور ہم آپ کو سہولت دیں گے
    2. لِلْيُسْرٰىآسان طریقہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم تمہیں لے چلیں گے آسان راہ
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’یسر‘ کی منزل کی بشارت: یہ نہایت واضح لفظوں میں پیغمبر ﷺ کو بشارت ہے کہ یہی دن ہمیشہ نہیں رہیں گے بلکہ ہم ان مشکلات سے نکال کر جلد تمہیں آسان راہ پر لے چلیں گے۔ ’یُسْرٰی‘ صفت ہے جس کا موصوف ’طَرِیْقَۃ‘ یا اس کا ہم معنی کوئی لفظ محذوف ہے۔ لفظ ’تیسیر‘ کی وضاحت اس کے محل میں ہو چکی ہے کہ یہ کسی چیز کو کسی برتر مقصد کے لیے تیار کرنے کے معنی میں آتا ہے۔ اس سے یہاں یہ اشارہ نکلتا ہے کہ اس وقت تم جن مشکلات میں ہو یہ تمہاری تربیت کے لیے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے ان افضال و عنایات کا اہل اور حق دار بنائے جن سے تمہیں مستقبل میں وہ بہرہ مند فرمانے والا ہے۔ اوپر ’قَدَّرَ فَہَدٰی‘ اور ’اَخْرَجَ الْمَرْعٰی ۵ فَجَعَلَہٗ غُثَآءً أَحْوٰی‘ میں اپنی جس سنت کی طرف اشارہ فرمایا ہے یہ اسی کا اقتضاء بیان ہوا ہے کہ اس وقت راہ میں جو عقبات حائل ہیں وہ سنت الٰہی کے تحت بغرض امتحان و تربیت ہیں۔ آگے راہ صاف ہے۔ اپنے رب کی رہنمائی پر بھروسہ رکھو۔ یُسر کی منزل عُسر کے بعد ہی آتی ہے۔