Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 88. Al-Ghaashiya · Ayah 12

  1. فِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾

    1. فِيْهَااس میں
    2. عَيْنٌ جَارِيَةٌچشمہ بہتا ہوا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس میں چشمہ ہوگا رواں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
جنت کے خوش نما مناظر: جنت کے خوش گوار ماحول کے بعد یہ اس کے خوش نما مناظر کی طرف اشارہ ہے کہ اس میں چشمہ جاری ہو گا۔ یہ صرف اس چشمہ کا ذکر ہے جو باغ کی شادابی کے لیے ہو گا۔ اس سے یہ بات لازم نہیں آتی کہ چشمہ ایک ہی ہو گا۔ چنانچہ سورۂ دہر میں ایک سے زیادہ چشموں اور ان سے نکلی ہوئی متعدد شاخوں کا ذکر ہے لیکن ان رحمتوں کی نوعیت، جیسا کہ ان کی وضاحت ہو چکی ہے، بالکل مختلف ہو گی۔ ان دونوں بیانوں میں کوئی تضاد نہیں ہے۔