Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 96

  1. یَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْهُمْ١ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْهُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ﴿96﴾

    1. يَحْلِفُوْنَوہ قسمیں کھاتے ہیں
    2. لَكُمْتمہارے آگے
    3. لِتَرْضَوْاتاکہ تم راضی ہوجاؤ
    4. عَنْھُمْان سے
    5. فَاِنْسو اگر
    6. تَرْضَوْاتم راضی ہوجاؤ
    7. عَنْھُمْان سے
    8. فَاِنَّتو بیشک
    9. اللّٰهَاللہ
    10. لَا يَرْضٰىراضی نہیں ہوتا
    11. عَنِسے
    12. الْقَوْمِلوگ
    13. الْفٰسِقِيْنَنافرمان
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے کہ تم ان سے راضی ہوجاؤ۔ اگر تم ان سے راضی بھی ہوجاؤ تو اللہ ان بدعہد لوگوں سے راضی ہونے والا نہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
يَحْلِفُوْنَ لَكُمْ لِتَرْضَوْا عَنْھُمْ ۚ فَاِنْ تَرْضَوْا عَنْھُمْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يَرْضٰى عَنِ الْقَوْمِ الْفٰسِقِيْنَ۔ لترضوا عنہم سے اعراض کے اس مفہوم کی وضاحت ہورہی ہے جس کی طرف ہم نے اوپر اشارہ کیا۔ یعنی یہ قسموں کے ذریعے سے تمہیں (خطاب مسلمانوں سے ہے) خوش کرنا چاہیں گے۔ اگر تم ان سے خوش بھی ہوگے تو یاد رکھو کہ اللہ ان بدعہدوں سے راضی ہونے والا نہیں ہے۔ اللہ تو اسی وقت راضی ہوگا جب یہ اپنی توبہ اور اصلاح اور اپنے اعمال سے اس کو راضی کریں۔