Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 90. Al-Balad · Ayah 14

  1. اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ﴿14﴾

    1. اَوْ اِطْعٰمٌیا کھانا کھلانا
    2. فِيْ يَوْمٍدن میں
    3. ذِيْ مَسْغَبَةٍبھوک والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
یا بھوک کے زمانے میں کھلانا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس کے بعد یتیموں اور مسکینوں کو کھلانے کا ذکر فرمایا۔ ’کھلانا‘ ظاہر ہے کہ اپنے محدود مفہوم میں نہیں بلکہ وسیع معنوں یعنی ما یحتاج پوری کرنے کے مفہوم میں ہے۔ اس کے ساتھ ’فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَۃٍ‘ (بھوک اور قحط کے زمانے میں) کی قید اپیل کو مؤثر بنانے کے لیے ہے۔ یہ کام ہے تو ہمیشہ نیکی کا لیکن قحط کے زمانے میں اس کی قدر و قیمت بہت بڑھ جاتی ہے۔