تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 96. Al-Alaq · Ayah 11
اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾
- اَرَءَيْتَبھلا دیکھو
- اِنْاگر
- كَانَہوتا
- عَلَي الْهُدٰٓىہدایت پر
Translation · Tadabbur-e-Quran
بھلا دیکھو تو، اگر وہ ہدایت پر ہوا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اقدام سے پہلے سوچنے کی ضرورت: یعنی اس مجنونانہ اقدام سے پہلے اسے سونچنا تھا کہ اسلام دشمنی کے جوش میں اسے اتنا اندھا نہیں بن جانا چاہیے کہ اپنے انجام کا بھی ہوش نہ رہے۔ آخر امکان اس بات کا بھی تو ہے کہ یہ اللہ کا بندہ نیکی اور ہدایت پر ہو اور اپنے قول و عمل سے تقویٰ کی راہ دکھا رہا ہو اور یہ اس کو اس سے روک کر اپنی شامت کو دعوت دے رہا ہو! مطلب یہ ہے کہ آخر کس دلیل سے وہ اپنے کو برحق سمجھ کر وہ کام کرنے اٹھ کھڑا ہوا جو شیطان کے کرنے کا ہے!