Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 41

Tafseer
  1. وَ اِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ لِّیْ عَمَلِیْ وَ لَكُمْ عَمَلُكُمْ١ۚ اَنْتُمْ بَرِیْٓئُوْنَ مِمَّاۤ اَعْمَلُ وَ اَنَا بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ﴿41﴾

    1. وَاِنْاور اگر
    2. كَذَّبُوْكَوہ آپ کو جھٹلائیں
    3. فَقُلْتو کہ دیں
    4. لِّيْمیرے لیے
    5. عَمَلِيْمیرے عمل
    6. وَلَكُمْاور تمہارے لیے
    7. عَمَلُكُمْتمہارے عمل
    8. اَنْتُمْتم
    9. بَرِيْٓئُوْنَجواب دہ نہیں
    10. مِمَّآاس کے جو
    11. اَعْمَلُمیں کرتا ہوں
    12. وَاَنَااور میں
    13. بَرِيْٓءٌجواب دہ نہیں
    14. مِّمَّااس کا جو
    15. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر یہ تجھے جھُٹلاتے ہیں تو کہہ دے کہ ”میرا عمل میرے لیے ہے اور تمہارا عمل تمہارے لیے، جو کچھ میں کرتا ہوں اس کی ذمہ داری سے تم بَری ہو اور جو کچھ تم کر رہے ہو اُس کی ذمہ داری سے میں بَری ہوں۔“49
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 49 یعنی خواہ مخواہ جھگڑے اور کج بحثیاں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر میں افترا پردازی کر رہا ہوں تو اپنے عمل کا میں خود ذمہ دار ہوں تم پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں۔ اور اگر تم سچی بات کو جھٹلا رہے ہو تو میرا کچھ نہیں بگاڑتے، اپنا ہی کچھ بگاڑ رہے ہو۔
Tafheem-ul-Quran - 10 : 41