تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 61
وَ مَا تَكُوْنُ فِیْ شَاْنٍ وَّ مَا تَتْلُوْا مِنْهُ مِنْ قُرْاٰنٍ وَّ لَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَیْكُمْ شُهُوْدًا اِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْهِ١ؕ وَ مَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّكَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّةٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ وَ لَاۤ اَصْغَرَ مِنْ ذٰلِكَ وَ لَاۤ اَكْبَرَ اِلَّا فِیْ كِتٰبٍ مُّبِیْنٍ﴿61﴾
- وَمَا تَكُوْنُاور نہیں ہوتے تم
- فِيْ شَاْنٍکسی حال میں
- وَّمَا تَتْلُوْااور نہیں پڑھتے
- مِنْهُاس سے
- مِنْسے۔ کچھ
- قُرْاٰنٍقرآن
- وَّلَا تَعْمَلُوْنَاور نہیں کرتے
- مِنْ عَمَلٍکوئی عمل
- اِلَّامگر
- كُنَّاہم ہوتے ہیں
- عَلَيْكُمْتم پر
- شُهُوْدًاگواہ
- اِذْ تُفِيْضُوْنَجب تم مشغول ہوتے ہو
- فِيْهِاس میں
- وَمَا يَعْزُبُاور نہیں غائب
- عَنْسے
- رَّبِّكَتمہارا رب
- مِنْسے
- مِّثْقَالِبرابر
- ذَرَّةٍایک ذرہ
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- وَلَااور نہ
- فِي السَّمَآءِآسمان میں
- وَلَآاور نہ
- اَصْغَرَچھوٹا
- مِنْسے
- ذٰلِكَاس
- وَلَآاور نہ
- اَكْبَرَبڑا
- اِلَّامگر
- فِيْمیں
- كِتٰبٍ مُّبِيْنٍکتاب روشن
Translation · Tafheem-ul-Quran
اے نبی ؐ ، تم جس حال میں بھی ہوتے ہو اور قرآن میں سے جو کچھ بھی سُناتے ہو، اور لوگو، تم بھی جو کچھ کرتے ہو اس سب کے دوران میں ہم تم کو دیکھتے رہتے ہیں۔ کوئی ذرہ برابر چیز آسمان اور زمین میں ایسی نہیں ہے، نہ چھوٹی نہ بڑی، جو تیرے ربّ کی نظر سے پوشیدہ ہو اور ایک صاف دفتر میں درج نہ ہو۔64
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 64
یہاں اس بات کا ذکر کرنے سے مقصود نبی کو تسکین دینا اور نبی کے مخالفین کو متنبہ کرنا ہے۔ ایک طرف نبی سے ارشاد ہو رہا ہے کہ پیغام حق کی تبلیغ اور خلق اللہ کی اصلاح میں جس تن دہی و جاں فشانی اور جس صبر و تحمل سے تم کام کر رہے ہو وہ ہماری نظر میں ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس پرخطر کام پر مامور کر کے ہم نے تم کو تمہارے حال پر چھوڑ دیا ہو۔ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ بھی ہم دیکھ رہے ہیں اور جو کچھ تمہارے ساتھ ہو رہا ہے اس سے بھی ہم بیخبر نہیں ہیں۔ دوسری طرف نبی کے مخالفین کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ ایک داعی حق اور خیر خواہ خلق کی اصلاحی کوششوں میں روڑے اٹکا کر تم کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ کوئی تمہاری ان حرکتوں کو دیکھنے والا نہیں ہے اور کبھی تمہارے ان کرتوتوں کی باز پرس نہ ہوگی۔ خبردار رہو، وہ سب کچھ جو تم کر رہے ہو، خدا کے دفتر میں ثبت ہو رہا ہے۔