Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 75

  1. ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ﴿75﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. بَعَثْنَاہم نے بھیجا
    3. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    4. مُّوْسٰىموسیٰ
    5. وَھٰرُوْنَاور ہارون
    6. اِلٰىطرف
    7. فِرْعَوْنَفرعون
    8. وَمَلَا۟ئِهٖاس کے سردار
    9. بِاٰيٰتِنَااپنی نشانیوں کے ساتھ
    10. فَاسْتَكْبَرُوْاتو انہوں نے تکبر کیا
    11. وَكَانُوْااور وہ تھے
    12. قَوْمًالوگ
    13. مُّجْرِمِيْنَگنہگار (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
72پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ ؑ اور ہارون ؑ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا، مگر انہوں نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا 73 اور وہ مجرم لوگ تھے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 72 اس موقع پر ان حواشی کو پیش نظر رکھا جائے جو ہم نے سورة اعراف (رکوع 13 تا 21) میں قصہ موسیٰ ؑ و فرعون پر لکھے ہیں۔ جن امور کی تشریح وہاں کی جا چکی ہے ان کا اعادہ یہاں نہ کیا جائے گا۔ سورة یُوْنُس 73 یعنی انہوں نے اپنی دولت و حکومت اور شوکت و حشمت کے نشے میں مدہوش ہو کر اپنے آپ کو بندگی کے مقام سے بالاتر سمجھ لیا اور اطاعت میں سر جھکا دینے کے بجائے اکڑ دکھائی۔