Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 84

  1. وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ﴿84﴾

    1. وَقَالَاور کہا
    2. مُوْسٰىموسیٰ
    3. يٰقَوْمِاے میری قوم
    4. اِنْاگر
    5. كُنْتُمْتم ہو
    6. اٰمَنْتُمْایمان لائے
    7. بِاللّٰهِاللہ پر
    8. فَعَلَيْهِتو اس پر
    9. تَوَكَّلُوْٓابھروسہ کرو
    10. اِنْاگر
    11. كُنْتُمْتم ہو
    12. مُّسْلِمِيْنَفرمانبردار (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
موسیٰؑ نے اپنی قوم سے کہا کہ ”لوگو، اگر تم واقعی اللہ پر ایمان رکھتے ہو تو اُس پر بھروسہ کرو اگر مسلمان ہو۔81
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 81 ظاہر ہے کہ یہ الفاظ کسی کافر قوم کو خطاب کر کے نہیں کہے جاسکتے تھے۔ حضرت موسیٰ ؑ کا یہ ارشاد صاف بتارہا ہے کہ بنی اسرائیل کی پوری قوم اس وقت مسلمان تھی، اور حضرت موسیٰ ؑ ان کو یہ تلقین فرما رہے تھے کہ اگر تم واقعی مسلمان ہو، جیسا کہ تمہارا دعویٰ ہے، تو فرعون کی طاقت سے خوف نہ کھاؤ بلکہ اللہ کی طاقت پر بھروسہ کرو۔