Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 10. Yunus · Ayah 90

  1. وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتْبَعَهُمْ فِرْعَوْنُ وَ جُنُوْدُهٗ بَغْیًا وَّ عَدْوًا١ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدْرَكَهُ الْغَرَقُ١ۙ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا الَّذِیْۤ اٰمَنَتْ بِهٖ بَنُوْۤا اِسْرَآءِیْلَ وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ﴿90﴾

    1. وَجٰوَزْنَااور ہم نے پار کردیا
    2. بِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل کو
    3. الْبَحْرَدریا
    4. فَاَتْبَعَھُمْپس پیچھا کیا ان کا
    5. فِرْعَوْنُفرعون
    6. وَجُنُوْدُهٗاور اس کا لشکر
    7. بَغْيًاسرکشی
    8. وَّعَدْوًااور زیادتی
    9. حَتّٰٓيیہاں تک کہ
    10. اِذَآ اَدْرَكَهُجب اسے آپکڑا
    11. الْغَرَقُغرقابی
    12. قَالَوہ کہنے لگا
    13. اٰمَنْتُمیں ایمان لایا
    14. اَنَّهٗکہ وہ
    15. لَآنہیں
    16. اِلٰهَمعبود
    17. اِلَّاسوائے
    18. الَّذِيْٓ اٰمَنَتْوہ جس پر ایمان لائے
    19. بِهٖاس پر
    20. بَنُوْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
    21. وَاَنَااور میں
    22. مِنَسے
    23. الْمُسْلِمِيْنَفرمانبردار (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے گُزار لے گئے۔ پھر فرعون اور اُس کے لشکر ظلم اور زیادتی کی غرض سے اُن کے پیچھے چلے۔۔۔۔ حتٰی کہ جب فرعون ڈوبنے لگا تو بول اُٹھا ”میں نے مان لیا کہ خدا وند ِ حقیقی اُس کے سوا کوئی نہیں ہے جِس پر بنی اسرائیل ایمان لائے، اور میں بھی سرِاطاعت جھکا دینے والوں میں سے ہوں۔ 91
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة یُوْنُس 91 بائیبل میں اس واقعہ کا کوئی ذکر نہیں ہے، مگر تلمود میں تصریح ہے کہ ڈوبتے وقت فرعون نے کہا میں تجھ پر ایمان لاتا ہوں اے خداوند تیرے سوا کوئی خدا نہیں۔